اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے رشید گوڈیل کو عارضی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں ، انہیں آزمائشی بنیادوں پر وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوا یم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل قاتلانہ حملے کے بعد لیاقت نیشنل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں جہاں مختلف ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے۔ڈاکٹروں کے پینل کے متفقہ فیصلے کے بعد انہیں عارضی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ترجمان لیاقت ہسپتال ڈاکٹر انجم رضوی کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹر سے ہٹانا علاج کا حصہ ہے ، فیصلہ آزمائشی طور پر کیا گیا۔سانس لینے میں دشواری کی صورت میں انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا جائے گا۔ دوسری طرف ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت میں پہلے سے بہتری آئی ہے اور ان کا پھیپھڑے کا انفکشن بھی کنٹرول میں ہے۔ان کے کمرے میں مستقل طور پر دو ڈاکٹروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ، رشید گوڈیل پر حملے کی تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے ،ان کی اہلیہ نے ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب فائرنگ ہوئی تو وہ گاڑی میں نیچے بیٹھ گئیں جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہیں ، اوپر اٹھ کر دیکھا تو رشید گوڈیل زخمی ہو چکے تھے۔تحقیقاتی ٹیم کو انہوں نے بتایا ہے کہ فائرنگ کس نے کی ، گاڑی کے کالے شیشے ہونے کی وجہ سے وہ انہیں پہچان نہیں سکتیں۔
رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ، حالت پہلے سے بہتر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا















































