جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

استعفوں کا معاملہ تحریک انصاف کے اندر بغاوت پھوٹ پڑی، 155 میں سے کتنے ارکان قومی اسمبلی نے لاتعلقی کا فیصلہ کرلیا؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق سابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 155میں سے 54قومی اسمبلی کے ارکان اسمبلی رکنیت استعفوں سے لاتعلقی اختیار کرکے پی ٹی آئی کو جھٹکا دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

استعفوں کا اعلان ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے 9 اپریل کو کیا تھا جب پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کی تحریک کا بائیکاٹ کیا تھا۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی پی ٹی آئی کےارکان کے استعفوں کی تصدیق کا مرحلہ شروع کریں گے۔دوسری جانب  تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے سلسلے میں کل سے استعفوں کی تصدیق شروع ہوگی ۔ ہر روز تیس اراکین ذاتی طور پر سپیکر کے سامنے پیش ہونگے ، تمام ریکارڈ تصدیق کے بعد سپیکر آفس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ کوئی بھی رکن استعفوں کی تصدیق کیلیے نہ آیا تو فیصلہ سپیکر اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کرینگے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کسی بھی رکن کا ذاتی طور پر تصدیق کیلیے سپیکر کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو سپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کی ہدایات کررکھی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…