لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے سرکاری بلٹ پروف گاڑی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ کچھ واپس کیا نہ کچھ مانگا ہے ۔ عطا اللہ تارڑ نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ ہی کوئی ایسی خواہش ہے اور نہ ہی زبانی یا تحریری طور پر ایسا کوئی اظہار کیا ہے ۔