جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان میں 3 ادویات کی رجسٹریشن معطل

datetime 4  جون‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)ملک میں ادویات کی رجسٹریشن اور ان کی قیمتوں کے تعین سے متعلق ریگولیٹری ادارے ڈریپ نے 3 ادویات کی رجسٹریشن معطل کردی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق ادارے کے رجسٹریشن بورڈ نے حفاظت، افادیت اور معیار پر

پورا نہ اترنے پر تین ادویات کی رجسٹریشن معطل کردی ہے۔ان ادویات میں درد کش دوا ڈائیکلو فینک پوٹاشیم کی 75 اور 100 ملی گرام کی گولیاں، معدے کی تکلیف کے لئے استعمال ہونے والا فیموٹیڈائن 10 ملی گرام فی 5 ملی لیٹر اور 40 ملی گرام فی 5 ملی لیٹر شربت اور پیراسیٹامول، تھائیراڈازین اور کیفین کے اشتراک سے بننے والی دوا شامل ہے۔ڈریپ نے معالجین، مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو ہدایت کی ہے کہ یہ 3 ادویات حفاظت، افادیت اور معیار کے ضابطوں پر پورا نہیں اترتیں۔ ان ادویات کی رجسٹریشن کی معطلی کا فیصلہ مینوفیکچررز کا موقف سننے اور ادویات کے استعمال سے ہونے والے فوائد اور نقصانات کے نتائج پر تفصیلی غور و غوض کے بعد کیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق ادارے کے رجسٹریشن بورڈ نے حفاظت، افادیت اور معیار پر پورا نہ اترنے پر تین ادویات کی رجسٹریشن معطل کردی ہے۔ ماہرین پر مشتمل ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے یہ فیصلہ مختلف ممالک کے ریگولیٹری اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے، ان اداروں میں امریکہ کی یونائٹڈ اسٹیٹ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی، برطانیہ کی میڈیسن اینڈ ہیلتھ پروڈکٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور سوئٹزرلینڈ کی سوئس میڈک شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…