پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، پیسے لیے اور پھر رات گئی بات گئی

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈیل کرکے ایک ارب ڈالرز وصول کیے لیکن معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا۔آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 4 روپے لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے،

پیٹرولیم لیوی میں اضافہ 30 روپے فی لیٹر پہنچنے تک کیا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے ناصرف پیٹرولیم لیوی میں اضافہ روکا بلکہ سیلز ٹیکس بھی زیرو کردیا۔معاہدے کے تحت پاکستان کوگزشتہ سال 5 نومبر، یکم دسمبر اور رواں سال یکم جنوری کو پیٹرول و ڈیزل پر4، 4 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھانا تھی۔پی ٹی آئی حکومت نے معاہدے کے برعکس جنوری کے بعد پیٹرولیم لیوی میں اضافہ نہیں کیا اور سیلزٹیکس بھی صفرکردیا۔آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر موجود دستاویز کے مطابق پاکستان نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی یقین دہانی 17 دسمبر 2021کو کرائی تھی، اس دستاویز پر دستخط سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے 4 فروری کو کیے تھے۔ اس کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالرز سے زائد کی قسط کا اجرا کر دیا گیا مگر بعد میں اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔اب آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنا کر اور شرائط پر عمل کر کے ہی پاکستان کو قرض ملنا ہے جس کیلئے موجودہ حکومت کو اقدامات کرنا لازم ہے۔دوست ممالک نے بھی پاکستان کیلئے قرضوں کے اجرا کو آئی ایم ایف ڈیل سے مشروط کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…