ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہراقتدار سے اچانک 2بڑے استعفے آگئے

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سردار محمد مصروف خان نے استعفیٰ دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دیا ۔

سردار مصروف خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس بابر ستار کی عدالت میں پیش ہوتے تھے ،اس سے قبل ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب چیئر مین رحمةاللعالمین اتھارٹی ڈاکٹر انیس احمد مستعفی ہو گئے۔ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر انیس نے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کی مدت 10 جون کا ختم ہوجائے گی۔ اتھارٹی کی تحلیل سے موجودہ تمام ممبران بھی فارغ ہوجائیں گے، حکومت نیشنل رحمةاللعالمین اتھارٹی کا ترمیمی بل لانے کی تیاری کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں وزارت تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اتھارٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ حکومت نے نیشنل رحمةا للعالمین اتھارٹی کا آرڈیننس پیش کیا تھا۔ اتھارٹی سے متعلق آرڈیننس چار ماہ تک ایکٹ نہ بن سکا۔ اتھارٹی آرڈیننس دوسری مرتبہ توسیع کے بعد 10 جون کو ختم ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…