پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپنی فورسز کو ٹریننگ کیلئے انڈیا بھیجنے پر تیار ہیں ، طالبان

datetime 4  جون‬‮  2022 |

کابل(این این آئی ) افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنے سپاہی کی بھارت میں عسکری تربیت پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان آرمی کی بھارت میں ٹریننگ پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان وزیر خارجہ عبداللہ یقوب نے ایک

سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان حکومت کو اپنے آرمی افسران کی بھارت میں ٹریننگ پر کوئی اعتراض نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ بالکل اس میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، افغان بھارت تعلقات مستحکم ہوں گے اور اس معاملے پر غور کیا جاسکتا ہے، اس میں کوئی مسئلے کی بات نہیں ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں افغان وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم بھارت سمیت دیگر تمام ممالک کے ساتھ اچھے اور مستحکم سفارتی تعلقات کے خواہاں ہیں، بھارت کے ساتھ سیاسی اور سفارتی تعلقات کی بنیاد پر ہی دفاعی تعلقات کے بارے میں آمادہ ہوں گے۔وزیر دفاع نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت اپنے تعلقات میں بہتری کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائیں، طالبان اتنظامیہ دنوں ممالک کے دوطرفہ معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے لیے پاکستان کو افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے اور اسی طرح بھارت کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…