منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

نیوم منصوبے کے تحت تاریخ کی سب سے بڑی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ

datetime 3  جون‬‮  2022 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے دنیا کی سب سے بڑی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اس کے پانچ سو ارب ڈالرز کے منصوبے نیوم کا حصہ ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق عمارت پانچ سو میٹر بلند ہوگی جبکہ چوڑائی کے لحاظ سے وہ کئی میل پر پھیلی ہوئی ہوگی

۔بنیادی طور پر 2 بلند و بالا عمارات پر مشتمل یہ منصوبہ ہے جس میں رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ ریٹیل مراکز اور دفاتر موجود ہوں گے۔مزید براں، اس حوالے سے ڈیزائنرز کو ایک پروٹوٹائپ عمارت پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے نیوم شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی معیشت کو مختلف شعبوں میں پھیلانے کا منصوبہ ہے جس کا اعلان 2017 میں کیا گیا تھا اور اس منصوبے کے لیے سعودی عرب کے دور دراز شمال مغربی علاقے میں 10 ہزار اسکوائر میل کا علاقہ مختص کیا گیا تھا۔2021 میں اسی پراجیکٹ کے تحت ایک شہر دی لائن کی تعمیر کا اعلان بھی ہوا تھا، جس میں گاڑیاں چلیں گی اور نہ ہی ان کے لیے سڑکیں ہوں گی۔اس شہر کے بابت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ آلودگی سے پاک شہر میں 10 لاکھ افراد کی رہائش کا بندوبست ہو گا اور شہر کے انفرا اسٹرکچر پر 100 سے 200 ارب ڈالر کا خرچہ آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…