ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی، اہم ن لیگی رہنما حکومت سے ناراض ہو گئے

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر عوامی مسائل حل نہ ہونے پر دلبرداشتہ پنجاب حکومت سے خفا ہو گئے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا قیادت نے وعدے وفا نہیں کئے سڑکوں کی تعمیر دیگر منصوبوں پر عملدرآمد نہ ہوا

تو استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا گیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ سے منتخب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی نے پارٹی قیادت اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحریری مراسلہ اور ویڈیو بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ چنیوٹ سے فیصل آباد روڈ اور پنڈی بھٹیاں روڈ کی تعمیر و مرمت نہ کی گئی ہے جبکہ شہر چنیوٹ کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا گیا ہے اور شہر میں سیوریج، صاف پانی، صفائی ستھرائی، صحت، تعلیم سمیت دیگر کاموں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جبکہ فیصل آباد روڈ، پنڈی بھٹیاں روڈ گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ن لیگی قیادت نے وعدہ کیا تھا صوبہ پنجاب میں حکومت آتے ہی لاہور روڈ اور فیصل آباد روڈ جسے خونی روڈ کہا جاتا ہے کی تعمیر کروائی جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا چنیوٹ کے روڈز پر مرمتی کام تک نہیں شروع کیا گیا جس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مولانا الیاس چنیوٹی نے پنجاب حکومت کو تحریری خط بجھوا دیا حکومت نے اگر اربوں روپے کی گرانٹ جاری نہ کی تو پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا۔ مولانا الیاس چنیوٹی ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر عوامی مسائل حل نہ ہونے پر دلبرداشتہ پنجاب حکومت سے خفا ہو گئے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…