پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

پشاور ہائیکورٹ نے عمرا ن خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

datetime 2  جون‬‮  2022 |

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عمران خان نے راہداری ضمانت کے لیے درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی جس کے لیے وہ خود عدالت گئے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی راہداری ضمانت کی درخواست فوری طور پر سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کی آمد پر عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا اور میڈیا نمائندوں کو عدالت میں جانے سے بھی روک دیا گیا۔بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت تین ہفتوں کے لیے منظور کرلی اور انہیں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ عمران خان نے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران درج مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور کارسرکار میں مداخلت کی 14 ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…