اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی 4 برسوں میں ہر عالمی رینکنگ میں تنزلی ہوئی، حیرت انگیز انکشاف

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)و فاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں پاکستان کی ہر عالمی رینکنگ میں تنزلی ہوئی، 75 سال میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ خزانہ خالی کر دیا گیا ہو۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارا چیلنج کم وسائل سے زیادہ نتائج پیدا کرنا ہے،

جس ریاست میں بنیادی نظام مستحکم نہیں ہوگا تو وہاں انتشار ہوگا۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ 1960 میں ہماری برآمدات 200 ملین ڈالرز اور آج 25 ارب ڈالرز ہیں، جنوبی کوریا کی برآمدات 100 ملین سے بڑھ کر 770ارب ڈالرز ہوگئی ہیں، بدقسمتی سے ہم دائروں کے سفر میں گھوم رہے ہیں، جنوبی ایشیا اور افریقا کے کئی ملک آگے نکل گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر معاشی ترقی ناممکن ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ جدید دور میں میڈیا کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے، غربت، بے روزگاری سمیت دیگر عوامل انتہاپسندی کی وجہ سے ہیں، سوشل میڈیا کیلئے چیلنج ہے کہ انتہا پسندی کے لیے اقدامات کرے۔انہوںنے کہاکہ مغرب میں انتہا پسندی کے واقعات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، نیوزی لینڈ جیسے پر امن ملک میں بھی انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع سے دنیا کی معیشت پر اثرات پڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مذہب، ہمدردی اور رواداری کا درس دیتا ہے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…