اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام کے اینکر و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں 2افراد کی موجودگی میں بتایا کہ سی پیک کے تحت ہونیوالی 19ارب ڈالرز کی چائینز سرمایہ کاری میں ن لیگ کے دور میں وفاق اور پنجاب کی سطح پر 9ارب ڈالرز کی کرپشن ہوئی ۔ چودھری غلام حسین کے بیان پر سینئر صحافی انصار عباسی نے دفاعی ذرائع سے رابطہ کیا اور انکا موقف معلوم کرنے کی کوشش کی ، ان میں آرمی چیف کے قریب ترین ذرائع نے بتایا کہ یہ الزام بکواس ، یہ سب بکواس ہے ۔