واٹس ایپ صارفین کی برسوں پرانی فرمائش پوری ہونے کے قریب
کیلی فورنیا(آن لائن) واٹس ایپ صارفین کا انتظا ر ختم،کروڑوں صارفین کی فرمائش پر کمپنی نے نئی جہت پر کام شروع کردیا ہے،
اب صارفین پیغام بھیجنے کے بعد اس میں ترمیم کرسکیں گے، اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ، تینوں پلیٹ فارم کو لیے اس فیچر کو آزما رہا ہے۔
واٹس ایپ سے متعلق معلومات دینے والی ویب سائٹ WABETAINFO کے مطابق کئی دیگر دلچسپ تبدیلیوں کے ساتھ واٹس ایپ ایک ایسی جہت پر کام کررہا ہے،
جس کی فرمائش کروڑوں صارفین کی جانب سے برسوں سے کی جا رہی تھی۔جی ہاں، اب واٹس ایپ صارفین پیغام بھیجنے کے بعد اس میں ترمیم بھی کر سکیں گے۔
اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ، تینوں پلیٹ فارم کو لیے اس فیچر کو آزما رہا ہے۔ فی الوقت واٹس ایپ پر ایسا کوئی آپشن نہیں کہ آپ اپنا بھیجا گیا میسج تبدیل کر سکیں،
یا اس میں کچھ الفاظ کا اضافہ یا کوئی بات حذف کر سکیں، تاہم بہت جلد یہ دلچسپ تبدیلی آپ کے اختیار میں ہوگی۔WABETAINFO پر ایڈٹ فیچر کا ایک اسکرین شاٹ شئیر کیا گیا ہے، جس پر فی الحال کام جاری ہے۔