پشاور (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے عدم اعتمادکے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے آصف زرداری اور ملک ریاض کے درمیان گفتگو سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔پشاور میں ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تسلیم کیا کہ انہیں پیغام بھیجا گیا کہ اپنے ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ابھی نہیں بتاسکتا۔