اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کو کسی بھی ردعمل یا قانون کا خوف نہیں ہے،علی زیدی

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدراور سابق وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کو کسی بھی ردعمل یا قانون کا خوف نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ طاقت کا بے دریغ استعمال کی یہ ایک بدترین مثال ہے، پنجاب حکومت کو کسی بھی ردعمل یا قانون کا خوف نہیں۔انہوں نے کہا کہ انصاف؟ عدلیہ؟ قانون نافذ کرنے والے؟ کہا ں ہیں؟ کوئی اس ملک کو بچائے گا یا اسے ڈوبتے ہوئے دیکھتے رہیں گے۔پی ٹی آئی رہنمانے کہاکہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان ڈیفالٹ ہونے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہے، یہ ایک ایسا بحران ہے جس کا ہم نے پہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔علی زیدی نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور مجرموں کی حکومت ہمیں اس دلدل سے نہیں نکال سکتی، جو لوگ معاملات کی قیادت کررہے ہیں انہیں جاگنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…