پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

35 سال سے اراضی کیس کا فیصلہ نہ ہونے پر خاتون نے خود کو بھارت بھجوانے کا مطالبہ کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)لاہورہائیکورٹ میں 35 سال سے اراضی کیس کا فیصلہ نہ ہونے پر خاتون نے بھارت بھجوانے کا مطالبہ کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے نے سیدہ شہناز کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں درخواست گزار خاتون سیدہ شہباز نے موقف اختیار کیا کہ 35 سال سے اراضی کے کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے فوری بھارت بھجوادیا جائے۔خاتون نے بتایا کہ 9 سال کی تھی جب یہ کیس شروع ہوا اور آج 45 سال کی ہوچکی ہوں لیکن آج تک انصاف نہیں ملا۔بااثرافراد 5 مرلہ زمین پر قابض ہیں اورشیخوپورہ میں کرائے کے مکان میں رہتی ہوں۔اگر لاہورہائیکورٹ بہاولپوربنچ میں زمین کے کیس کے لیے گئی تو جان سے ماردیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو بھارت بھجوانے کا اختیار میرے پاس نہیں اور میں کسی ادارے کو بھارت کا ویزہ جاری کرنے کا حکم نہیں دے سکتا۔متاثرہ خاتون نے مزید استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ سے 5 مرلے اراضی کے کیس پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ پرمنتقل کردیا جائے۔عدالت نے کیس منتقلی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…