پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایمان مزاری نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی

datetime 31  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے،

مضحکہ خیز اور من گھڑت ہیں جو شکایت کنندہ کے مذموم مقاصد اور بد نیتی پر مبنی ہیں۔درخواست کے مطابق ایمان مزاری ایک سخت مجرم نہیں ہے اور نہ ہی اس سے پہلے سزا یافتہ ہے ایمان مزاری معاشرے کا ایک قابل احترام شخصیت ہیں اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں کے لیے مشہور ہے ایمان مزاری عدالتی آفیسر ہے فرار ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ درخواست گزار شکایت کنندہ بہت زیادہ بااثر ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری کو پولیس کی ہٹ دھرمی سے محفوظ نہیں رکھا گیا تو اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ایمان مزاری پولیس کے ہاتھوں اپنی جلد گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواست کی جا رہی ہے فوری ایف آئی آر غلط ہے اور الزامات مضحکہ خیز ہیں اس لئے درخواست گزار گرفتاری سے قبل ضمانت کی رعایت کا حقدار ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے ایمان مزاری جہاں اور جب ضرورت ہو تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے تیار ہے کیونکہ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے تیار ہے اگر فوری درخواست قبول نہیں کی جاتی ہے تو ایمان مزاری کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا انصاف کے مفاد میں درخواست گزار کو عبوری ضمانت دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…