پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

حمزہ شہباز نے وزیر اعلی کے الیکشن کے خلاف درخواستوں پر ایک لاکھ جرمانہ ،تحریری جواب ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

datetime 30  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)حمزہ شہباز نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے خلاف درخواستوں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور تحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے اپنے وکیل خالد اسحاق کے ذریعے 16 صفحات کا جواب جمع کراتے ہوئے

الیکشن کے خلاف درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی۔جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی کا الیکشن ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بالکل آئین و قانون کے مطابق ہوا۔وزیر اعلی پنجاب کے لیے الیکشن سپریم کورٹ کی 63-Aکی تشریح سے قبل ہوا ہے۔ قانون کے مطابق سپریم کورٹ کی تشریح کا وزیر اعلی کے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو گا۔سابق گورنر کی جانب سے الیکشن سے متعلق چھان بین غیر قانونی تھی۔ سیکرٹری اسمبلی کے پاس بھی الیکشن سے متعلق انکوائری کا کوئی اختیار نہیں۔وزیر اعلی کا الیکشن قانون کے مطابق ہوا اور قانون کے مطابق ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں۔استدعا ہے کہ وزیراعلی کے الیکشن کے خلاف درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ خارج کیا جائے۔علاوہ ازیںحمزہ شہباز نے جواب جمع نہ کروانے پر عائد ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی لاہور ہائیکورٹ میں جمع کر ادیا۔عدالتی حکم پر پنجاب حکومت نے بھی جواب جمع کرا دیا۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالت سے درخواست ہے جرمانے کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنائیں یہ افسران کی نوکری کا معاملہ ہے ۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…