پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر توانائی نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 30  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مالیاتی بحران لوڈشیڈنگ کی وجہ ہے، اگر مالی وسائل فراہم کیے جائیں تو اگلے 48 گھنٹے میں لوڈشیڈنگ ختم کر سکتے ہیں، اگلے ماہ بجلی کی قیمت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

نجی ٹی وی دنیا کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاورڈویژن کو وسائل فراہم کیے جائیں تو کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، تیل، گیس مہنگی ہو رہی ہے، پچھلی حکومت نے گیس بھی نہیں خریدی، ان کو لرزہ طاری ہوجاتا تھا، روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے کوئلے کی قیمت میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جامع توانائی کا ایک پروگرام لائیں گے، وزیراعظم جلد توانائی کے شعبے کے لیے منصوبہ بندی کا اعلان کریں گے، اگلے ماہ بجلی کی قیمت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،30 جون کے بعد بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل پر بریفنگ دیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 25 مئی کا فسادی مارچ بری طرح ناکام ہوا، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 2460 ارب تک پہنچ گیا ہے، اتحادی حکومت قوم کو عذاب عمرانی سے نجات دلا رہی ہے، ملک کی توانائی ضروریات پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔نے کہا کہ 5820 میگاواٹ کو فنکشنل کر دیا ہے، پاکستان میں بجلی بنانے کی کوئی صلاحیت نہیں، صرف مہنگے ایندھن کا مسئلہ ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف کی ری بیسنگ کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…