پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی آئی اے نے حج آپریشن پروازوں کے کرائے ڈالرز میں مقرر کردئیے

datetime 30  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی )پی آئی اے نے حج آپریشن برائے سال 2022 کرائے اور قواعد و ضوابط جاری کر دئیے۔پی آئی اے نے حج آپریشن پروازوں کے کرائے نارتھ اور سائوتھ ریجن کے تحت مقرر کردئیے ۔

کرائے کی امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہوگی ۔کوئٹہ کراچی پر مشتمل سائوتھ ریجن سے پیک سیزن کم سے کم 810 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا ہے ۔لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ ریجن کے لیے کم سے کم 860 ڈالر اور زیادہ 1150 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا ہے ۔مقرر کئے گئے کرائے کی امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔پی آئی اے پی آئی اے کا حج آپریشن 31 مئی سے شروع ہوگا۔حج آپریشن کے لیے پاکستان سے مدینہ اور جدہ کے لیے پروازیں 31 مئی سے 3 جولائی تک جاری رہیں گی۔ پی آئی اے بعد از حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں جانے والے حجاج کو 40 کلو بیگیج اور 7 کلو ہینڈ کیری میں سامان لے جانے جبکہ کانومی کلاس میں سفر کرنے والے حجاج کو 35 کلو بیگیج اور 7 کلو سامان ہینڈکیری میں لے جانے کی اجازت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…