اسلام آباد (این این آئی)بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا نے موت سے دو ماہ قبل پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کواپنے ایک دوست کی ویڈیو بھیجی تھی۔ویڈیو میں سدھو کا دوست سعدیہ خان کو کہہ رہا ہے کہ میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں اور آپ سے ملنے کی خواہش رکھتا ہوںاداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ زندگی بالکل غیر متوقع ہے، سدھو موسے والا نے مرنے سے دو ماہ پہلے مجھے اپنے دوست کی یہ ویڈیو بھیجی تھی۔سعدیہ خان نے اپنی اسٹوری میں سدھو اور ان کے گھر والوں کے لیے دعائیہ کلمات بھی لکھے۔واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا، نامعلوم افراد نے سدھو کی گاڑی پر حملہ کیا اور 30 سے زائد گولیاں برسائیں۔