جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ زبردست اضافے کا امکان

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ زبردست اضافے کا امکان، سات تا ساڑھے سات روپے فی یونٹ اضافے سے موجودہ اوسط بنیادی ٹیرف 24.14روپے فی یونٹ ہوجائیگا۔ روزنامہ جنگ میں خالد مصطفیٰ کی خبر کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نے  بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی

بحالی کو یقینی بنانے کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7-7.50 روپے فی یونٹ تک کا زبردست اضافہ اگلے 2-3 ہفتوں میں کئے جانے کا امکان ہے جو کہ یکم جولائی 2022سے نافذ ہونا ہے۔ موجودہ اوسط بنیادی ٹیرف 16.64روپے فی یونٹ ہے جو7-7.50روپے فی یونٹ کے متوقع اضافے کے ساتھ بڑھ کر 24.14 روپے فی یونٹ ہو جائیگا۔ تاہم وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن خرم دستگیر خان نے رابطہ کئے جانے پر بتایا کہ وہ بنیادی ٹیرف میں متوقع اضافے کے صحیح حجم کے بارے میں بتانے سے قاصر ہیں کیونکہ بجلی کے نرخوں کے نئے معیار وضع کرنے (ری بیسنگ) کی مشق جاری ہے اور اس سلسلے میں وزارت اور نیپرا کے اعلیٰ حکام مصروف عمل ہیں۔ ایک بار جب ری بیسنگ مشق مکمل ہوجائے تو پھر نئے بنیادی ٹیرف کا تعین اور بجٹ اعلان کے بعد یکم جولائی 2022سے نافذ کیا جائیگا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کافی عرصے سے 2022 -23کیلئے بجلی کے بیس ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے جیسا کہ نئے پاور پلانٹس اور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے منصوبے گرڈ سٹیشن میں شامل کیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…