نیویارک (این این آئی)امریکا چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن گیا، تجارتی حجم 119 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
بھارت کی کامرس منسٹری سے جاری ہونے والی اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 تا 2022 میں امریکا اور بھارت کے درمیان 119.42 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی،
مالی سال 2020 تا 2021 میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم صرف 80.51 ارب ڈالر تھا،امریکا کے لیے بھارتی برا?مدات 76.11 ارب ڈالر ہوچکی ہیں جو 2020 میں 51.62 ارب ڈالر تھیں،
دوسری طرف رواں مالی سال بھارت نے امریکا سے 43.31 ارب ڈالر کی درا?مدات کیں جو 2020 میں 29 ارب ڈالر تھیں۔چین اور بھارت کا تجارتی حجم 115.42 ارب ڈالر رہا،
دونوں ملکوں کے مابین 2020 کے دوران 86.4 ارب ڈالر کی تجارتی ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے امریکا کو برآمد کی گئی اہم اشیا میں ہیرے، ادویات، زیورات، جھینگے وغیرہ شامل ہیں۔



















































