اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی گلو کار سدھومو سے والا کے قتل پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہا ہے کہ ’’سدھو موسے والا کے قتل کو دہلا دینے والا واقعہ ہے ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسا مضبوط پاکستان چاہیے جو لوگوں کو مودی کے فاشزم سے بچاسکے۔
بھارت میں بسنے والی اقلیتیں اپنے تحفظ کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔دوسری جانب ایہدا اٹھو گا جوانی چے جنازہ مٹھیے ، کیا سدھو نے 14دن پہلے اپنے قتل کی پیش گوئی کی ، دیہ لاسٹ رائڈ گانا وائرل ہو گیا ۔ بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے 14 روز قبل اپنی سالگرہ پر ریلیز ہونے والے گانے کے بول’ ” چوبر دے چہرے اتے نور دسدا، ایہدا اٹھو گا جوانی چے جنازہ مِٹھیے” (جوان کے چہرے کا نور بتا رہا ہے ، اس کا جوانی میں ہی جنازہ اٹھے گا) تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 94 لاکھ 26 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔ سدھو کے قتل کے بعد ان کا یہ گانا سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے معروف گلوکار سدھومو سے والا قتل کر دیا گیا ، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں موجود تھے جہاں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کھول دی ان پر 30گولیاں چلائیں گئیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مرنے کی تصدیق کی ۔ واضح رہے کہ بھارتی پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسے والا نے مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑا تھا، انہیں ڈاکٹر وجے سنگلا نے شکست دی،
مانسا ضلع کے ایک گاؤں موسے سے تعلق رکھنے والے، موسے والا نے گزشتہ سال نومبر میں کافی دھوم دھام کے درمیان کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
کانگریس نے انہیں مانسا اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دینے کے بعد مانسا کے موجودہ ایم ایل اے نذر سنگھ مانشاہیہ نے پارٹی سے یہ کہتے ہوئے بغاوت کردی تھی کہ وہ متنازع گلوکار کی امیدواری کی مخالفت کریں گے۔
Shocking #Endia ….. We need a strong Pakistan to save people from #ModiFascism Minorities in India are looking towards Pakistan https://t.co/fwTnohKzSA
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 29, 2022



















































