جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

شہری علاقوں میں 10، دیہات میں 14گھنٹے تک لوڈشیڈنگ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہری آگ بگولہ ہو گئے

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بجلی کی طلب اور رسد میں شارٹ فال کے باعث تعطیل کے روز بھی بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری رہی جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ، مختلف شہری علاقوںمیں8سے10جبکہ دیہی علاقوںمیں12سے14گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری رہی

،کئی علاقوںمیں پانی کا بھی شدید بحران رہا ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 25 ہزار 997 میگاواٹ جبکہ مجموعی پیداوار 19 ہزار465 میگاواٹ رہی ، پن بجلی سے 4 ہزار 662 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 60 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں، آئی پی پیز سے 9 ہزار 677 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔طلب کے مقابلے میںبجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا جس سے مختلف شہری علاقوںمیں8سے10جبکہ دیہی علاقوںمیں 12سے14گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ان علاقوںمیں زیادہ لائن لاسز والے علاقے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کی وجہ سے ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے پانی کا بحران بھی شدید ہو گیا ہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔خواتین کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب لاہوریوںنے گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے نہر کا رخ کیا جس کی وجہ سے کئی مقامات پر نہر کناروں پر انتہائی رش دیکھنے میں آیا ۔ نوجوانوں کے علاوہ فیملیاں بھی سارا دن نہر کنارے موجود رہیں اور اس دوران کھانے پینے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…