جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

میرے ہاتھ کیوں باندھے ہوئے ہیں آپ نے ، مجھے وزیراعظم سے بات کرنی پڑے گی ، مریم نواز کی مبینہ تہلکہ خیز آڈیو لیک

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما و نائب صدر مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز فون پر کسی سے بات کر رہیں ، میں آپ پر بھروسہ کرتی ہوں ، آپ پی آئی ڈی سے بات کریں اور اگر وہ نہیں مان رہے تو پھر مجھے پرائم منسٹر سےبات کرنی پڑے گی ، میں میڈیا مینج کر رہی ہوں، میرے ہاتھ کیوں باندھے ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب گزشتہ روز ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی عمران خان کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔مبینہ آڈیو میں فون ریسیو ہونے پر آصف زرداری کہتے ہیں کہ ہیلو، اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ السلام علیکم سر، سابق صدر جواب میں کہتے ہیں کہ وعلیکم السلام، خیریت؟اس کے بعد ملک ریاض کہتے ہیں کہ سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی،خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں آپ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے۔اس کے جواب میں سابق صدر کہتے ہیں کہ اب امپاسیبل ہے نہ۔اس کے جواب میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔گفتگو کے دوران آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔اس آڈیو میں ملک ریاض بظاہر عمران خان کا پیغام مصالحت کیلئے آصف زرداری کو پہنچا رہے ہیں لیکن ماضی میں وہ آصف زرداری کو انتہائی برے الفاظ میں مخاطب کرتے رہے ہیں۔ عمران خان آصف زرداری کو ایک بیماری بھی کہتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان سے متعلق ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ آڈیو کی پاکستان تحریک انصاف نے تردید کردی۔پاکستان تحریک انصاف (پی کے رہنما شہباز گل نے کہاکہ کاروباری شخص اور عمران خان کے

مخالف سیاستدان آپس میں بات چیت کر رہے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ بات چیت میں عمران خان سے منسوب باتوں کاحقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں، یہ تمام لوگ خان سے این آر او مانگتے رہے تھے جو انہیں نہیں ملا۔

واضح رہے کہ ملک ریاض کی سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ عمران خان سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔ملک ریاض آڈیو میں یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں۔مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کے اسلام علیکم سر‘

اور آصف زرداری کے وعلیکم اسلام، خیریت ‘ سے گفتگو کا آغاز ہوا۔ملک ریاض نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے۔پراپرٹی ٹائیکون نے آصف علی زرداری سے گفتگو کے دوران کہا کہ

آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں۔ملک ریاض نے کہا کہ آج تو اْس نے مجھے بہت ہی مسیجز کیے ہیں کہ پیچ اپ کروادیں۔پی پی کے شریک چیئرمین نے جواب دیا کہ اب امپاسیبل ہے نہ۔اس پر ملک ریاض نے آخری جملہ یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…