پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کرینہ کپور کا سوشل میڈیا پر ’بڈھی‘ کہنے والوں کو کرارا جواب

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر ’بڈھی ‘کہنے والوں کومنہ توڑ جواب دے دیا۔بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں اپنی 41ویں سالگر ہ منائی ہے مگراتنی عمر اور دو بچوں کو جنم دینے کے بعد بھی اداکارہ ایک دم فٹ دکھائی دیتی ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی فٹنس کا بیحد خیال رکھتی ہیں اور یوگا ایکسرسائز کو زندگی کا اہم حصہ قرار دیتی ہیں تاہم پھر بھی انہیں آئے دن سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے بڈھی عورت یا عمر رسیدہ ہونے کے طعنے ملتے رہتے ہیں اور انہیں سخت الفاظوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن اب لگتا ہے کہ اداکارہ نے ناقدین کو سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے، اپنی حالیہ انسٹااسٹوری میں اداکارہ نے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے ’بڈھی‘لفظ کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ ’’میں کمنٹس میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ سرفہرست ہوتا ہے ‘‘۔انہوں نے لکھا کہ’ ’بڈھی کہنے کا مطلب توہین کرنا ہے؟ میرے لیے یہ محض ایک لفظ ہے جس کا مطلب بڑی عمر کا ہونا ہے۔ ہاں ہماری عمر زیادہ ہے اور ہم سمجھدار ہیں، لیکن آپ بے نام ہیں، آپ کا کوئی چہرہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی عمر ہے۔ آپ ایسے لوگ ہیں‘‘۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا صارفین آئے دن اداکارہ کو ان کی عمر اور جسمانی تبدیلیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور کئی مرتبہ ان کا بڑی بہن کرشمہ سے بھی موازنہ کیا جا چکا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…