جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

کرپٹ شریفوں کی جھوٹی اولاد موروثی سیاست کی سیاہ نشانیاں ہیں، فرخ حبیب

datetime 29  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کرپٹ شریفوں کی جھوٹی اولاد موروثی سیاست کی سیاہ نشانیاں ہیں۔ ایک بیان میں فرخ حبیب نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 6 دن کی مہلت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اقتدار کے حصول کا واحد مقصد مقصود چپڑاسیوں کو قانون کی گرفت سے بچانا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مارچ کی کامیابی کی بڑی نشانی کیا ہوسکتی ہے کہ مریم نواز کے بڑوں کی ’کانپیں ٹانگتی‘ رہیں۔انہوںنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کو خود داری و آزادی مانگنے کی سزا دینے کی کوشش ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ چپڑاسیوں اور بھکاریوں کی حکومت اپنے انجام سے دوچار ہے، 6 دن کی مہلت میں انتخابات کا اعلان کیا تو سیاسی اعتبار سے نشان عبرت بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کا حصول ہی منزل ہے، کسی طور اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…