پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کیلئے پولیس آفیسر کے مستعفی ہونے والی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

datetime 29  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کیلئے پولیس آفیسر کے مستعفی ہونے والی وائرل ویڈیوکو فیک قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے ملازمت سے فارغ ہونے والے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او پولیس آفیسر کی مستعفی ہو جانے کی ویڈیو زیر گردش رہی۔

پی ٹی آئی کارکنوں اور شوبز شخصیات نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پولیس آفیسر کی جرات کو سراہا اور انہیں نوکری کی پیشکش بھی کی تاہم اب اس ویڈیو کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو ہاتھ میں واکی ٹاکی لیے کسی آفیسر سے بات کرتے سنا اور دیکھا گیا جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ ‘ میں عمران خان کا حمایتی ہوں، میں نے اپنی بیلٹ اور وردی بھی جمع کروا دی ہے، میں مستعفی ہو رہا ہوں کیونکہ میں اس وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہوں تاہم اب اس وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے جس میں ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ا?فیسر ہونے کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو کو فیک قرار دے دیا۔ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا وہ ویڈیو دراصل ایک ٹریفک پولیس سے تعلق رکھنے والے چاچا کو تنگ کرنے کیلئے بنائی گئی تھی، میرے ہاتھ میں موجود واکی ٹاکی بھی ان ہی کا تھا۔ویڈیو میں موجود شخص کے مطابق چاچا سے میں نے عمران خان کے دھرنے میں چلنے کی درخواست کی تھی جس پر انھوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ بینظیر کے حمایتی ہیں لہٰذا نہیں جا سکتے جس کے بعد میں نے چاچا کے سامنے واکی ٹاکی پکڑ کر جھوٹی ایکٹنگ کی کہ میں نے ان کے سپر وائزر کو میسیج دیا ہے کہ میں چاچا گلزار ہوں۔

میں نے اپنی بیلٹ اور وردی بھی جمع کروا دی ہے اور میں مستعفی ہو رہا ہوں کیونکہ میں اس وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہوں، لیکن چونکہ یہ ایکٹنگ تھی تو میسیج نہیں گیا اور چاچا گھبراکر میرے پاس آئے اور مجھ سے اپنا واکی ٹاکی چھین لیا۔ متعلقہ شخص نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا ویڈیو جس لڑکے نے بنائی وہ کس کو بھیجی جو آگے غلط طرح سے وائرل ہوگئی، مجھے خود بھی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کا پتہ دوستوں کے ذریعے سے چلا۔ایک سوال کے جواب میں متعلقہ شخص کا کہنا تھا کہ میں تو اس وقت بے روز گار ہوں اور اگر کسی نے مجھے نوکری کی پیشکش کی ہے تو میں ضرور نوکری کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…