بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

زمین پر موجود دل دہلادینے والے پراسرار گڑھے ،خصوصی رپورٹ

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

انسان نے اپنی تحقیق و جستجو سے کائنات میں چھپے ایسے راز تلاش کیے ہیں جن کی حقیقتیں کرہ ارض پر موجودانسانوں اور جانوروں کی زندگی کے حوالے سے دل دہلا دینے والی ہیں ، خلائی تحقیق میں ایسے قدرتی عوامل کی موجود گی کا انکشاف ہوا ہے جو خطرات کا باعث ہوسکتے ہیں ،

ایسے ہی خوفناک’ بلیک ہولز‘کے بارے میں شاید آپ پہلے سے جانتے ہوں ، سائنسدانوںنے کہکشاﺅں میں ایسے سوراخوں کی موجودگی کے بارے میں بتایا ہے جو کائنات میں موجودبلیک ہولز پورے کے پورے سیاروں سمیت روشنی تک کو اپنے اندر نگل سکتے ہیں بلیک ہولز نام دیے گئے یہ سوراخ انسان اور زمین پر پائی جانی والی دوسری مخلوق کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں ، سائنسدانوں کے مطابق ابھی تک زمین سے قریبی فاصلے پر موجود’ بلیک ہول ‘کئی کھرب کلومیٹر دور ہے لیکن مستقبل بعید میں ان کے قریب سے قریب تر ہونے کے چانس موجود ہیں جس سے زمین کو مشکلات درپیش آسکتی ہیں ،سائنسدانوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایسے کروڑوں بلیک ہولز اور بھی موجود ہو سکتے ہیں ، یہ تو بات تھی کائنات میں زمین سے دور موجود بڑے سوراخوں کی لیکن اب ایسے ہی پراسرار اور خوفناک سوراخ دنیا پر بھی ملے ہیں جن کے بارے میں ماہرین جاننے سے قاصر ہیں کہ آخر یہ سینکڑوں فٹ بڑے سوراخ جن کی گہرائی کا بھی اندازہ نہیں ، کیسے وجود میں آئے ہیں ، جنوبی بحر اوقیانوس میں سائنسدانوں نے ایسے سمندری سوراخوں کو دریافت کیا ہے جو بلیک ہولز کے روشنی کو نگلنے کی طرح کام کرتے ہیں ،پراسرار بہت بڑے بھنور سمندر میں موجود پانی کو نگل رہے ہیں ، یہ پانی میں اس طرح سے گھرے ہوئے ہیں کہ پانی کے ساتھ آنے والی کوئی بھی بڑی سے بڑی چیز آسانی سے نگل سکتے ہیں ،

جرمن اور امریکی یونیورسٹیوں کے محقق حضرات مصنوعی سیاروں سے لی گئی ان کی تصاویر کی مدد سے ان معمات کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، سائنسدانوں حیران ہیں کہ بلیک ہولز اور ان سمندری سوراخوں میں حیران کن حد تک مماثلت پائی گئی ہے ، لاس آئی لینڈ میں موجود ڈینز بلیو ہولز 660فٹ گہرا ماپا گیا ہے اس حساب سے یہ دنیا کا سب سے گہرا سمندری سوراخ ہے ، زمین پر اس کے علاوہ بھی پراسرار گڑھے موجود ہیں جن کے معمے ابھی تک حل نہیں ہوپارہے ، سنک ہولز زمین پر ایسے سوراخوں کو کہا جاتا ہے جو پانی کی وجہ سے زمین یا چٹان کے اندر پیدا ہوتے ہیں ،

مٹ بالڈے سنک ہول نامی ایک ایسا سوراخ انڈیانا کے علاقے میں پایا گیا ہے جو11فٹ گہرا ہے ، میچی گن جھیل کے ساتھ ایسے مزید سوراخ بھی ظاہر ہونا شروع ہوئے ہیں ، 2011میں ایک بچہ بھی ایسے پراسرار سوراخ نے نگل لیا تھا جسے خوش قسمتی سے ریسکیو کرکے بچا لیا گیا ، بیلیز کے سمندر میں موجود407فٹ گہرا ’گریٹ بلیو ہول‘ نامی گڑھا موجود ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پوری دنیا میں گہری غوطہ خوری کی جگہ ہے ایسی کوئی اور سوراخ ابھی تک دریافت نہیں ہوا، کیلیفورنیامیں گلوری ہول نامی مونٹیسولو ڈیم 304فٹ گہرا ہے ،یہ ڈیم انسانی کوششوں سے بنایا گیا ہے جو ایک سیکنڈ میں 48000کیوبک فٹ پانی اپنے اندر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، 2010

میں ایک سو فٹ گہرا خطرناک سنک ہول نمودار ہوا جس نے اپنے اندر تین منزلہ عمارت کو مکمل طور پر اپنے اندر نگل لیا تھا ، زمین پر موجود عجیب و غریب اور جادوئی گڑھوں کی کہانی ابھی تک ختم نہیں ہوئی ، انسانی تحقیق اور جستجو آنے والے وقتوں میں مزید ایسے کئی پراسرار گڑھوں کی موجودگی کا راز کھول سکتی ہے ، جن سے انسانی عقل دنگ رہ جائے گی

hole-glory

 

hole-baldy

main_900



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…