پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

22 سال سے بھارتی قید میں پھنسا گوجرانوالہ کا وارث راجا اپنی رہائی کا منتظر

datetime 29  مئی‬‮  2022 |

22 سال سے بھارتی قید میں پھنسا گوجرانوالہ کا وارث راجا اپنی رہائی کا منتظر

وزیر آباد(این این آئی)22 سال سے بھارتی قید میں پھنسا گوجرانوالا کا وارث راجا اپنی رہائی کا منتظر ہے، وزیرآباد میں اس کے بیٹے اور بیٹیاں بھی والدکی رہائی کے انتظار میں ہیں۔

وزیرآباد کا رہائشی محمد وارث راجا 1999 میں دوست سے ملنے بھارت گیا تھاجہاں اتر پردیش کے شہر شاملی میں اسے بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے وارث کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنایا، مقدمے کا ٹرائل 17 سال سے مقامی عدالت میں چلتا رہا، سال 2017 میں عدالت نے وارث کو عمر قیدکی سزا سنا دی۔

وارث کے اپیل کرنے پر دسمبر 2019 میں ہائی کورٹ نے سزا کو کالعدم قرار دے دیا لیکن عدالتی فیصلے کے ڈھائی سال بعد بھی وارث کو رہائی نہیں مل سکی۔

بھارتی جیل میں قید وارث کے بارے میں بھارت کے ایک اخبار میں خبر شائع ہوئی تو اہل خانہ کی دم توڑتی امید پھر سے جاگ گئی، وارث کے بیٹے اور بیٹیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے والد کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…