پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا اداروں کی ذمے داری ہے ملک بچائیں، عمران خان

datetime 28  مئی‬‮  2022 |

پشاور  (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ کرپٹ حکومت کیخلاف ضرور نکلیں گے،جان قربان کر دوں گا لیکن حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا، مطالبات پورے نہ ہوئے تو 6 دن مکمل ہونے پر احتجاج کی تاریخ دوں گا،

پہلے حکومت الیکشن کی تاریخ دے پھر بات آگے بڑھے گی، سپریم کورٹ میں پیر کو  پٹیشن لیکرجائیں گے، سپریم کورٹ ہمیں بتا دے کیا پر امن احتجاج جمہوری پارٹی کا حق ہے یا نہیں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پشاور میں پی ٹی  آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد  پریس  کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے  کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، احتجاج اس لیے کیا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کونہیں مانیں گے، 26سال ہمارا ٹریک ریکارڈ ہے کبھی پرتشدد مظاہرے نہیں کیے، ہماری واحد جماعت جس کا کوئی عسکری ونگ نہیں، باہرکی سازش ثابت ہوگئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی میں بھی سازش ثابت ہوگئی۔ پاکستان کے منتخب وزیراعظم کوسازش کے ذریعے ہٹایا گیا، 6 ہفتے میں سازش کا پتا چل گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 30 روپے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ میں پٹرول کی قیمتیں بڑھائیں، ہماری حکومت روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کا معاہدہ کر رہی تھی، بھارت بھی روس سے سستا تیل لے رہا ہے۔ انہوں نے اپنے آقاؤں کے خوف کی وجہ سے روس سے سستا تیل نہیں لیا، بھارت آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے امریکا کا سٹرٹیجک ہونے کے باوجود ماسکو سے سستا تیل لے رہا ہے، امپورٹڈ حکومت بے نقاب ہوچکی ہے، ہم آزاد خارجہ پالیسی دینا چاہتے تھے اس لیے میرے خلاف سازش ہوئی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا سزا یافتہ مجرم پاکستان کے فیصلے کر رہا ہے، باپ، بیٹے کو ایف آئی اے کے 24 ارب کے کیس میں سزا ہونا تھی، ہم ان دونوں باپ، بیٹے کوتسلیم نہیں کریں گے، جان قربان کردوں گا ان کوتسلیم نہیں کریں گے۔

میری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،میں نے چھ دن کا وقت دیا تھا، ہم نے اپنی پوری تیاریاں شروع کردی ہیں، ہمارے خلاف گلوبٹ کواستعمال کیا گیا،اس بارتیاری سے آئیں گے، یہ مافیا ہے یہ پہلے لوگوں کوخریدتے اگر نہ مانے تو پھر بلیک میل کرتے ہیں،

یہ وہ مافیا ہے جس کو سپریم کورٹ نے سیسلن مافیا کہا تھا، لانگ مارچ کی تیاری کے لیے کارکنوں کوہدایت کردی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ   ہمارے پرامن احتجاج پر شیلنگ کی گئی ہم حکومتی حربوں کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔  کہ ہم نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی

ہمارے پرامن احتجاج پر شیلنگ کی ہم عالمی سطح پر اس چیز کو اٹھائیں گے۔سپریم کورٹ میں پیر والے دن پیٹیشن لیکرجائیں گے، سپریم کورٹ ہمیں بتا دے کیا پر امن احتجاج جمہوری پارٹی کا حق ہے یا نہیں، عراق جنگ کے خلاف برطانیہ میں 20 لاکھ لوگ باہرنکلے،

برطانیہ میں کسی نے کوئی کینٹنر نہیں لگایا اور چھاپے مارے گئے تھے، چیلنج کرتا ہوں میرے خلاف پی ٹی وی کا فراڈ کیس میرے خلاف بنایا گیا، اسلام آباد میں درختوں کوآگ لگا کر ہم پرالزام لگایا گیا۔ آج سے سب کومارچ کی تیاری پرلگادیا ہے۔

ہم چھ دن دے رہے ہیں اگر انہوں نے واضح طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا اور اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو میں پھر سے نکلوں گا اور اب ہم تیاری کر کے نکلیں گے۔انہوں نے کہا  میرا مقصد الیکشن کی تاریخ لینا تھا انتشار پھیلانا نہیں۔ آج ہماری پارٹی میں غصہ ہے۔

اسلام آباد بیٹھنے کیلئے آئے تھے   اگر اسلام آباد میں بیٹھنے کے لئے جاتا تو خون خرابہ ہو جاتا۔اپنے کارکنوں کاغصہ دیکھ کر فیصلہ تبدیل کیا۔ عمران خان نے کہا کہ سی سی پی او لاہور ڈی  آئی جی آ پریشنز کے خلاف عدالت جائیں گے اور مقدمہ درج کروائیں گے۔

انہوں نے کہا  یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کو لوٹ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو واپس آنے کے لیے صرف این آر او کا انتظار کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں باہر سے مداخلت کی گئی ہے ایک ا?زاد خارجہ پالیسی بنانے پر منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے چھ ہفتے میں پیٹرول کی قیمت تیس روپے بڑھا دی جبکہ بھارت میں پیٹرول کی قیمت کم کردی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ملک کو بچانے کے لیے صرف ہم نے ٹھیکا نہیں لیا ملک کو بچانے کی ذمہ داری ا?پ سب کی ہے، ملک کو بچانے کی ذمہ داری اداروں پر ہے اگر ملک تباہ ہوا تو سب ذمہ دار ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…