پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے تیس مئی کو یکم جون سے نئی قیمتوں کیلئے سمری بھیجی جائے گی جس پر حکومت فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ تیس روپے اضافے کے بعد قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات بھی موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے یکم جون سے نئی قیمتوں کیلئے حکومت کو تیس مئی کو سمری بھیجی جائے گی ۔وزیر اعظم فیصلہ کریں گے کہ آیا یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم یا مزید کم کی جائے گی یا سولہ جون تک انتظار کیا جائے گا۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر حماداظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرونی آقا کو خوش کرنے کیلئے روس سے سستا تیل نہیں خریدا، بھارت نے روس سے سستا تیل خریدکر اپنے عوام کیلئے قیمت کم کی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماداظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے

اپریل میں روس سے پہلی کارگوز خریدنے کا ہدف کیا تھا اس حکومت نے روس سے اس معاملے پربات چیت ختم کردی۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئی ایم ایف کی خواہش پر بے تحاشا اضافہ کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی مشکلات مزیدبڑھیں گی اب بجلی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کایہ طوفان تھم جاتا اگر روس سے ہمیں سستا تیل لینے دیا جاتا تحریک انصاف اس اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…