جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عمران نے فیصلہ کیا تھا چار مہینوں میں پیٹرول اور بجلی مہنگا نہیں کرنا تھا، شوکت ترین

datetime 27  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ میں تحریک انصاف کے اراکین نے کہاہے کہ حکمران اپنے آپ کو این آر دے رہے ہیں ،اوورسیز پاکستانی کو ووٹ کو محروم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،لانگ مارچ میں پولیس کی جانب سے دہشت گردی ہوئی،لوگوں پر بدترین شیلنگ کی گئی

،عمران نے فیصلہ کیا تھا چار مہینوں میں پیٹرول اور بجلی مہنگا نہیں کرنا تھا،ہر گزرتا دن عوام کے لیے نقصان بڑھتا جائے گا،جلد سے جلد الیکشن کرایا جائے۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر وسیم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک بات کرتے آرہے ہیں،ان کا اولین مقاصد ہے اپنے آپ کو این آر او دینا،اوورسیز پاکستانی کو ووٹ کو محروم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،یہ نیب میں اپنے سہولت کار خود بن رہے ہیں،پیٹرول میں تیس روپے کی بڑھا دی گئی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ لانگ مارچ میں پولیس کی جانب سے دہشت گردی ہوئی،لوگوں پر بدترین شیلنگ کی گئی،یہ نیب میں تبدیلیاں کررہے ہیں،یہ اپنے کیسز ختم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ،اوورسیز ووٹنگ کو ختم کررہے ہیں،عمران خان اس ملک میں احتساب چاہتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز کا ووٹنگ چھیننا ،انصاف کا جنازہ نکل رہا ہے۔شوکت ترین نے کہاکہ دو سالوں میں بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے،ریکارڈ پاکستان میں ایکسپورٹ ہوا تھا،عمران نے فیصلہ کیا تھا چار مہینوں میں پیٹرول اور بجلی مہنگا نہیں کرنا تھا،ہم روس سے سستی پیٹرول خرید رہے تھے،ان لوگوں نے ایک مرتبہ میں پیٹرول تیس روپے مہنگا کردیا۔ انہوںنے کہاکہ کہاں ہے مفتاح اسماعیل جو کہتا تھا 70 روپے پیٹرول ہونا چاہیے ،ان لوگوں نے پچھلے دونوں سے کوئی میٹنگ نہیں کی۔پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے کہاکہ الیکٹرونک ریفارم بل کے ساتھ زیادتی کیا

،نیب کا بل پر بھی بات نہیں کی،پارلیمنٹ کا مقصد ہے ڈی بیٹ کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیشن کے دوران کسی بل پر بات نہیں کی،27مئی کا دن بلیک ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہاکہ ہر گزرتا دن عوام کے لیے نقصان بڑھتا جائے گا،ہماری ایکسپورٹ ریکارڈ پر چلا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ہر خاندان کو صحت کارڈ مل رہا تھا،

پاکستان کامیابی کی طرف جارہا تھا،جلد سے جلد الیکشن کرایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ آپ بیرونی آقاؤں کی خدمت کرنے آئے ہیں،آپ نے عوام پر ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا،

چھ دن کے بعد دوبارہ اسلام آباد آئیں گے،اگر الیکشن کا دن نہیں دیا اس سے ڈبل لوگ آئیں گے،ہماری حکومت نے ان کے مارچ کو ویلکم کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…