منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

این سی بی نے آریان خان کو کلین چٹ دیدی

datetime 27  مئی‬‮  2022 |

ممبئی(این این آئی) این سی بی نے منشیات کیس میں چارج شیٹ دائر کر دی جس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات رکھنے کے الزام میں کلین چٹ دے دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات برآمدگی کیس میں اپنی چارج شیٹ پیش کی ہے،

جس میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔این سی بی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا جس میں این سی بی نے 14 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، تاہم اس میں آریان خان کا نام شامل نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ این سی بی کی جانب سے پیش کردہ چارج شیٹ میں لکھا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور موہک جیسوال کے علاوہ تمام ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔سرکاری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی ٹی کی طرف سے کی گئی تحقیقات کی بنیاد پر 14افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت شکایت درج کی جا رہی ہے۔ 6دیگر افراد کے خلاف عدم ثبوت کی وجہ سے شکایت درج نہیں کی جا رہی ہے۔دوسری جانبممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کلین چِٹ مل گئی لیکن این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق سربراہ سمیر واکھنڈے جنہوں نے آریان خان کو ممبئی کروز ڈرگز کیس میں گرفتار کیا تھا، انہوں سے سوالات کے جواب دینے سے انکار کیا۔سمیر واکھنڈے نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوال پر کہا کہ معذرت میں تبصرہ نہیں کر سکتا، میں این سی بی میں نہیں ہوں، این سی بی حکام سے بات کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…