منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیا چیئرمین نیب کون ؟ تین بڑے نام سامنے آگئے

datetime 27  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کوچیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کرلیا ، ابتدائی طور پر فواد حسن فواد، قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت شروع کردی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کی ملاقات ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے چیئرمین نیب کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا، ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد،سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا ان ناموں پر اتحادیوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا ،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ 2جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے، ابھی نام فائنل نہیں تاہم سب عزت دار لوگ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…