منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں جزوی کمی کا اثر، انٹر بینک میں ڈالر کے ریٹس میں حیران کن کمی

datetime 27  مئی‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)روپے کے مقابلے ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگ گیا ، آئی ایم ایف کے شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالر سستا ہو گیا اور ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر2روپے بڑھ گئی ۔انٹر بینک میں روپے کے

مقابلے ڈالر202روپے سے گھٹ کر200روپے جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر203 روپے سے گھٹ کر200روپے کی سطح پرواپس آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مطابق ڈالر کی قدر میں2.40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 202.50روپے سے کم ہو کر196.60روپے اور قیمت فروخت202.60روپے سے کم ہو کر200.20روپے پر آگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر2.80روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 202.30روپے سے کم ہو کر199.50روپے اور قیمت فروخت203.30روپے سے کم ہو کر200.50روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یورو کی قدر میں1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید214روپے سے کم ہو کر 212روپے اور قیمت فروخت216روپے سے کم ہو کر214.50روپے ہو گئی جبکہ3روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 252روپے سے کم ہو کر 249روپے اور قیمت فروخت255روپے سے کم ہو کر252روپے پر آ گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…