اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اداکار شان شاہد بھی بول پڑے۔پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیا۔شان شاہد نے لکھا کہ ’پیٹرول مہنگا اور ضمیر سستے، اداکار نے سوال کیا کہ اچھا کون ہے؟‘