جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کو ملاقات میں کیا باور کرایا گیا؟ سینئر اینکر پرسن کا حیران انگیز انکشاف

datetime 27  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار نصر اللہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں حکومت الیکشن کا اعلان کرے گی ، لیکن عمران خان کیساتھ جو بات چیت ہوئی ، عمران خان کو یہ باور کرانا مقصود تھا کہ

آپ ہر بات پر ڈٹ کر اپنی مرضی کروانا چاہتے ہیں وہ نہیں چلے گی ۔ انکا کہنا تھاکہ میں کاشف عباسی کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ شیلنگ ہوئی ہے لیکن آپ کو یاد ہو گا کہ تحریک انصاف نے کہا تھا کہ اگر کہیں شلنگ ہوئی ، گرفتاریاں ہوئیں تو پورا ملک بند کر دیں گے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ لاہور کا ایک چوک تک بند نہیں کیا جا سکا ، ان کے اراکین اسمبلی دس ، دس لوگ لے کر باہر نکلے ،لبرٹی چوک میں حکومت جانے کے بعد جہاں دو اڑھائی ہزار لوگ جمع ہوئے تھے وہاں اب سات سے آٹھ سو افراد کر سکے اس کا مطلب یہ ہے کہ جب انہوں نے حکومت کو چیلنج جب کیا حکومت نے ثابت کر دیا کہ آپ کو روکنا چاہیں تو روک سکتے ہیں ۔ نصر اللہ ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان سے جو بات چیت ہو رہی ہے جو ان کے ساتھی بات چیت کر رہے ہیں ان سے کہا جار ہا ہے کہ ضمانت کو ن دے گا ، الیکشن کے بعد جو رزلٹ ہو نگے کیا عمران خان اس کو تسلیم کریں گے ،وہ خود ضمانت دینے کو تیار نہیں تھے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میںانکشاف کرتےہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ ملک میں انتخابات ہونے جارہے ہیں لیکن ہم کس بحث میں پڑے ہوئے ہیں اور ملک کس حال کو پہنچا ہوا ہے ، اللہ کا نام ہے اس ملک کے بارے میں سوچو ، ٹف فیصلے کرنے ہیں وہ کر یں ۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لائٹ نہیں لیا جا سکتا

وہ اس ملک میں سیاسی حقیقت ہیں ، پریشر انہوں نے جو ڈا لا ہے وہ قائم رہے گا۔انکا کہنا تھا کہ جو قومی اسمبلی کی کیا اخلاقی اہمیت رہ جائے گی  جس کے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ہیں جو خود کہتے ہیں کہ2023کے الیکشن میں میں نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…