منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی خالی نشستیں ، الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی خالی کردہ 20 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سیٹ ہونیوالے ارکان اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ 17 جولائی کو ہوگی۔نجی ٹی وی 24کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 4 جون سے 7 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے۔ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون تک کریں گے اور ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 15 جون تک دائر کروائی جاسکیں گی۔ ٹربیونل اپیلوں پر 21 جون تک فیصلہ کرے گا جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 22 جون کو آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 23 جون ہے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 جون کو الاٹ کیے جائیں گے۔جن حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ان میں لاہور کے 4، جھنگ، لودھراں اور مظفر گڑھ کے2، 2، راولپنڈی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کا ایک، ایک حلقہ شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…