اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے ایک پروگرام میں رائے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے سب سکرپٹڈ ہے، اس پر بھرپور سٹڈی کرکے اس کا ایک ایک لفظ لکھا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ان ریٹائرڈ افسران نے یہ سکرپٹ لکھا ہے جو کھل کر عمران خان کے ساتھ ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ دن قبل یہ لوگ اسلام آباد میں بھی اکٹھے ہوئے تھے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں حاضر سروس کا نام نہیں لے رہا کیونکہ اس بارے میں مجھے علم نہیں ہے، افتخار احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ موجودہ نظام کو بدل کر نیا سسٹم لایا جائے اس کے بقول میں نہیں تو یہ چور اچکے بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔