منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

”پاوری گرل’ ‘کو یونیورسٹی پروگرام میں کیوں مدعوکیا گیا؟شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 26  مئی‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)نجی یونیورسٹی ‘شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایںڈ ٹیکنالوجی’ (زیبسٹ) کی جانب سے میڈیا فیسٹیول میں ‘پاوری گرل’ دنانیر مبین کو مدعو کیے جانے پر شائقین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو بلانے سے تعلیمی

اداروں کے معیار پر بھی انگلی اٹھتی ہے۔دنانیر مبین اس وقت اچانک دنیا بھر میں مشہور ہوئی تھیں جب کہ 6 فروری 2021 کو ان کی ایک مختصر انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔دنانیر نے 6 فروری کو اپنی بہن اور سہیلیوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات میں سیر سیاحت کے دوران محض 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو کافی وائرل ہوئی تھی۔مختصر ویڈیو میں دنانیر انگریزی انداز میں اردو بولتے ہوئی دکھائی دی تھیں۔مذکورہ ویڈیو میں دنانیر کو ‘یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ‘پاوری’ ہو رہی ہے’ کہتے ہوئے سنا جا سکتا تھا۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راتوں رات اسٹار بن جانے والی دنانیر مبین نے اگرچہ بعد ازاں ماڈلنگ اور اداکاری میں بھی انٹری دی اور اسی وجہ سے زیبسٹ نے اپنے میڈیا فیسٹیول میں بھی انہیں مدعو کیا مگر لوگوں کی ان کی وہاں موجودگی اچھی نہیں لگی۔زیبسٹ انتظامیہ نے دنانیر مبین کو ‘زیب میڈیا فیسٹیول’ میں ‘دی انسٹنٹ ریوولیوشن’ نامی پروگرام میں گفتگو کے لیے مدعو کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…