جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈکیتی کے دوران ڈاکوئوں کی 15سالہ لڑکی کو نرسری میں لے جاکروالد کے سامنے زیادتی

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی (این این آئی ) پتوکی ڈکیتی کے دوران ڈاکوئوں کی 15سالہ لڑکی کو نرسری میںلیجاکروالد کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا’ بچی کا والد ڈاکوئوں کے آگے ہاتھ جوڑتا رہا ایسا مت کرومگر ڈاکوئوں نے بچی کے والد کی ایک بھی فریاد نہ سنی نامعلوم ڈاکو زیادتی کے بعد 7000ہزار روپے کی نقدی رقم موبائل فون اورہنڈا 125 موٹر سائیکل چھین کر

اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑکر فرار ہوگئے پنجاب فرانزک لیب اور کرائم سین یونٹ ٹیمیںاورڈی پی او قصورصہیب اشرف گجر اور ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ پولیس کی بھاری نفری کیساتھ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے زیادتی کا شکار 15 سالہ لڑکی کو میڈیکل کیلئے سرکاری ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا ڈی پی او قصور نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سی آئی اے اور مقامی پولیس پر مشتمل 5 سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ،پتوکی کے علاقہ بھوپے وال چک نمبر 23 مظہر فرید کھوکھر کا بھائی ظہور احمد اپنے بیٹے احسان پانچ سالہ،اور بیٹی بعمر 13 سالہ سمرین کے ہمراہ اپنے موٹر سایکل 125 پر کانی ویرڈ سے شادی کی تقریب کے بعد واپس گھر آرہے تھے کہ تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ منڈیانوالہ بائی پاس بحد رقبہ ٹھینگ چک نمبر 7نزدگندہ نالہ موڑ پر رات ساڑھے نو بجے کے قریب 2کس نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ڈاکو فیملی کو اسلحہ کے زور پر کچہ راستہ پر ایک نرسری میں لے گئے جہاں پر ڈاکوئوں نے سائل کی بھتیجی کے ساتھ اور والد کے سامنے زیادتی کی ۔

بچی کا والد ڈاکوئوں کے آگے ہاتھ جوڑتا رہا ایسا مت کرو مگر ڈاکوئوں نے ایک نہ سنی نامعلوم ڈاکو بچی سے زیادتی کے بعد 7000ہزار روپے کی نقدی رقم موبائل فون اورہنڈا 125 موٹر سائیکل چھین کر اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑکر فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی پنجاب فرانزک لیب اور کرائم سین یونٹ ٹیمیں اورڈی پی او قصورصہیب اشرف گجر اور ڈی ایس پی پتوکی بھاری نفری کیساتھ موقع پر پہنچ گئے ۔

پولیس نے زیادتی کا شکار 15 سالہ لڑکی کو میڈیکل کیلئے سرکاری ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا ڈی پی او قصور نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سی آئی اے اور مقامی پولیس پر مشتمل 5 سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقصور صہیب اشرف گجر کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیمیں مختلف لیڈز سے تفتیش کر رہی ہیں اور علاقہ کا سرچ آپریشن کر رہی ہیں واقعہ میں ملوث ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

واقع کی تحقیقات اور حراست میں لئے گئے شخص سے تفتیش جاری ہے انشاللہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جمشیر چک نمبر 24 میںایسا واقع پیش آچکا ہے جمشیر چک نمبر 24 تھانہ صدر پتوکی کی حدود میں واقع ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…