معیشت سے متعلق پاکستان کیساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے،امریکہ کا بڑا اعلان
نیویارک ( آ ن لائن) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں اور پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔
ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی حیثیت سے متعلق بات چیت ہورہی ہے، پاکستان کی آئی ایم ایف سے بھی بات چیت چل رہی ہے،
امریکا کے پاکستان کے ساتھ معیشت سمیت دیگرشعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں، امریکا معیشت سے متعلق پاکستان کیساتھ مل کرکام جاری رکھے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے سفیر ڈانلڈبلوم کی عمران خان سے ملاقات کے سوال پر کہا کہ میں کسی خاص ممکنہ ملاقات پربات نہیں کروں گا،
ہمارے سفیر دنیا بھر میں حکومتی ارکان اوراپوزیشن سے بات چیت کرتے رہتے ہیں ، ہمارے سفیر حکومت کے اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرتے ہیں،اور اپوزیشن کے اسٹیک ہولڈرز کی بات بھی سنتے ہیں۔