جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

چینی صدر کی کتاب ”چین کی طرز حکمرانی” پا کستان میں شہر ت اختیار کر گئی

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چینی صدر شی جن پھنگ کی کتاب”چین کی طرز حکمرانی”کی پہلی جلد کا اردو ورژن پاکستان میں اہم دستا ویز بن گیا، پچھلے پانچ سالوں میں، یہ کتاب پاکستانیوں کے لیے چینی رہنماؤں اور چینی نظام کو سمجھنے کے لیے ایک اہم دستاویز بن گئی ہے

، اور اس نے پاکستانی معززین، اسکالرز اور عام قارئین کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کیا ہے۔حال ہی میں، اس کتاب کے اردو ورڑن کے مترجم اور پاکستان پیپلز پبلشنگ ہاؤس کے جنرل منیجر فرخ سہیل گوئندی نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ چینی صدر کی تخلیقات کا ترجمہ کرنا اور شائع کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ میرے بچپن سے ہی ، چین میرے لئے ہمیشہ ایک مثالی ملک اور رول ماڈل رہا ہے۔ چین کا ریاستی طرز حکمرانی کا ماڈل میرے لیے ایک روشن مثال ہے۔فرخ سہیل گوئندی نے کہاکہ اس کتاب میں چینی ثقافت، چینی روایت، چینی تاریخ، فلسفہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے نظریات شامل ہیں، اس لیے اس کتاب کا ترجمہ کرنا اور صدر شی جن پھنگ کے خیالات اور نظریات کی وضاحت کرنا، میرے لیے ایک بہت اہمیت کا حامل کام ہے۔ فرخ سہیل گوئندی نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین کی ترقی کی کامیابیاں حیران کن ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ مستقبل میں چین مزید معجزے پیدا کرے گا اور بین الاقوامی سطح پر بڑا کردار ادا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…