جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پشاور میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشت گردحملے میں پولیس انسپکٹر سحر گل کو شہید کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آر پی کے انسپکٹر سحر گل کو تھانہ انقلاب کی حدود موسی زئی میں اس وقت ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا گیا جب وہ بدھ کی صبح اپنے بچوں کو

سکول چھوڑنے جا رہے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار مبینہ دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو ئے اور پھر دم توڑ گئے تاہم گاڑی میں موجود ان کے بچے محفوظ رہے ،واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کئے اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ادھر ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،ایس ایس پی آپریشنز نے تفتیشی عمل کا جائزہ لیااورجدید سائنسی خطوط پر تفتیش کی ہدایت کی۔انہوں نے باریک بینی سے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کا مشاہدہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اس واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے ۔انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ شہید کے ورثاکو تنہا نہیں چھوڑ اجائے گا۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…