نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی حکمراں ہندوانتہاپسند تنظیم پی جے پی کے غنڈوں نے آندھرا پردیش میں جناح ٹاورکا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ آندھرا پردیش ہے یا پاکستان؟ جناح ٹاور کا نام فوری تبدیل کیا جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسند تنظیم کے کارندوں نے جناح ٹاورکو گرانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ ہندوانتہاپسند تنظیموں نے ریاستی حکومت کو جناح ٹاورکا نام تبدیل نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے جناح ٹاور کوگرانے کی دھمکیاں دینے والے کسی شخص کو گرفتارنہیں کیا۔بی جے پی کے رہنما نے زہراگلتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش ہے یا پاکستان؟ جناح ٹاور کا نام فوری تبدیل کیا جائے۔ہندوانتہاپسند گزشتہ روز آندھرا پردیش کے ایک ضلع کا نام تبدیل کرنے پر2 ریاستی وزرا کے گھروں کو آگ لگا چکے ہیں۔