اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عمران خان کی ’ملک جلائو مہم ‘پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی ، وفاقی دارالحکومت تباہ شدہ شہر کا منظر پیش کرنے لگا، پی ٹی آئی کارکنان نے ہر طرف آگ لگا دی ، سرکاری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ جہاں سے گزر رہا ہے
تباہی مچاتا ہو ا گزر رہا ہے، کہیں آگ لگائی جارہی ہے تو کہیں پر پولیس وین کو جلا یا جارہاہے ۔ تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے کارکنان نے ڈی چوک پہنچتے ہی بڑی ڈھٹائی کیساتھ املاک کونقصان پہنچانا شروع کر دیا ،جگہ جگہ آگ لگا دی ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تو کہا تھا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن طریقے سے اسلام آباد میں داخل ہو گے لیکن یہاں تو معاملہ الٹا نظر آرہا ہے پچھلی دفعہ کیطرح اس بار بھی ملک میں املاک کونقصان پہنچایا جارہا ہے یہاں تو تحریک انصاف کے کارکنان نے ڈی چوک پہنچتے ہی بڑے پیمانے پر پر آگ لگا دی ہے جبکہ موٹروے سمیت کچھ جگہوں پر آگ ہی آگ نظر آرہی ہے، اس طرح دو ہزار چودہ کے دھرنے میں بھی عمران خان نے پرا من رہنے کا کہا تھا لیکن اس دوران بھی ملک کے املاک کو بڑا نقصان پہنچا تھا، میٹرو کو آگ لگا دی گئی تھی یہ کہاں کا پر امن احتجاج ہے پچھلی دفعہ بھی آئے میٹرو جلا دی تھی اب بھی آئے ہیں پورے ملک میں تباہی مچاہی ہوئی ہے، 2014 کے دھرنے میں بھی تباہی دیکھی گئی امن نظر نہیں آیا، 2022کے احتجاج مارچ میں ملک کے املاک کا نقصان ہو رہا ہے ، عمران خان کے کارکنان پرامن رہنے کی بجائے تشدد کو دعوت دے رہے ہیں ۔