پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پسوڑی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، گانے نے انگریزوں کا بھی دل جیت لیا

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کاسپر ہٹ گانا ’’پسوڑی‘‘دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھو نے لگا، پڑوسی ملک بھارت ہو یا مغربی ممالک ہر ایک کی زبان پر پسوڑی کا ہی جادو نظر آتا ہے۔پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اورڈیبیو کرنے والی

گلوکارہ شائی گل کا یہ گانا دنیا کے مقبول ترین گانوں میں سرِفہرست رہا جبکہ اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں ’پسوڑی ‘گانا تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔اس سے قبل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شہناز گل اور دیگر کئی ستاروں نے پسوڑی پر ڈانس ویڈیوز بنائی تھیں تاہم اب امریکی سوشل میڈیا اسٹار رِکی پونڈ نے بھی گانے کے بول سمجھ نہ آنے کے باوجود بہترین ڈانس کر کے اپنے فالوورز کو خوب محظوظ کیا ہے۔رکی پونڈ کا کہنا ہے کہ ان کے مداحوں کی جانب سے فرمائش کی گئی تھی کہ وہ اس مشہور پاکستانی گانے پر ڈانس ویڈیو بنائیں جبکہ اس سے قبل وہ علی ظفر کے پشتون گانے’ لارشہ پخاور‘اور ’شکرونڈا ‘ پر بھی ڈانس ویڈیو بنا چکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے گانے ’’پسوڑی‘‘کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اور کمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے، پسوڑی پاکستان کی تاریخ میں پہلا ایسا گانا ہے جو اتنی کم مدت میں 100ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…