ہفتہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2026 

ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام سے جعلی اکائونٹ بنانیوالا شخص گرفتار ، تحریک انصاف نے کیا ٹاسک دیا تھا ، پی ٹی آئی کا کچا چٹھا کھول دیا

datetime 25  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام صداقت حسین ہے جو شاہ پور سرگودھا کا رہائشی ہے جب کہ گرفتار شخص کی جانب سے جرم کا اعتراف بھی کیا جاچکا ہے۔

اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے صداقت کا اعترافی ویڈیو پیغام ٹویٹر پر شیئر کیا، جس کی کیپشن میں انہوں لکھا کہ ’’نام تو صداقت حسین ہے لیکن موصوف سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کرجھوٹ پھیلاتے رہے انہوں نے کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام پر بھی اکاؤنٹ بنائے اور آخرکار پکڑے گئے اب آپ کو شک نہیں رہنا چاہئیے کہ سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کرنے والے کون لوگ ہوتے ہیں؟۔ویڈیو پیغام میں صداقت حسین کا کہنا تھا کہ میرا نام صداقت حسین ہے اور میں شاہ پور شہر سرگودھا کا رہناے والا ہوں ، میں الحرم سٹی سرگودھا میں جاب کرتا ہوں ، میں پچھلے پانچ ،سات سال سے ٹویٹر اکائونٹ چلا رہا ہوں ،جس کی وجہ سے ہماری تحصیل شاہ پور کی ایک سیاسی شخصیت سے جس کا نام شہزاد میکن ہے نے رابطہ کیا ، اور انہوں نے مجھے اپنا پرسنل اکائونٹ چلانے کیلئے کہا جس کے عوض وہ مجھے پانچ ہزار ماہانہ کی آفر کی تھی جس میں نے مسترد کر دیا تھا ، بعد ازاں انہوں نے میرا تحصیل شاہ پور کیلئے ڈپٹی کنوئیر سوشل میڈیا کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کی وجہ سے مجھے مختلف گروپس میں ایڈ کر دیا گیا ،ان وٹس ایپ گروپ میں اظہر مشوانی ایڈمن تھے اور اسکے علاوہ کچھ اور لوگ بھی شامل تھے ، اس کے علاوہ  مس طلعت کاشف جو ڈپٹی سیکرٹری ہیں ایک سیاسی جماعت کی ہیں جو کینیڈا میں مقیم ہیں ان کے وٹس ایپ کے گروپ میں بھی میں ایڈ تھا اور اس نے مجھے ایڈ کیا تھا ایک سال پہلے اور سات آٹھ ماہ پہلے اس نے مجھے بلاک کیا تھا اور وہ اس وقت بتایا کرتی تھی کہ ٹرینڈ کس طرح کرتے ہیں ، مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…